کلبرگی، 11؍نومبر (ایس او نیوز؍راست ) بنگلور یونیورسٹی میں علم ارضیات کے وظیفہ یاب پروفیسر بی سی پربھاکر نے وضاحت کی ہے کہ اضلاع کلبرگی، بیدر اور بیجاپور کی زمین مضبوط ہے لہٰذا یہاں بڑے پیمانہ کے زلزلے نہیں ہوسکتے ۔ اس ضمن میں لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
کرناٹک اسٹیٹ ڈس ایسٹر میانیجمینٹ اتھارٹی کی جانب سے دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ میں منگل کے دن منعقدہ ایک ورک شاپ میں شرکت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پر زمین پرزندگی گزارتے ہیں لہٰذا کسی بھی زلزلہ کو محسوس کرنا عام بات ہے ۔ ہر سال کم از کم 10لاکھ ہلکے اور زور دار زلزلے ہوتے ہیں ۔ ضلع گلبرگہ میں چندسالوں سے جو ہلکے زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں وہ زمین کی گہرائیوں میں واقعہونے والیکیمیائی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں ۔ انسانی سرگرمیوں کے سبب زلزلے ہوتے ہیں اس طرح کا خیال صحیح نہیں ہے ۔ مسٹر پربھاکر نے وضاحت کی کہ موضع کوڈاگی ضلع بیجاپور میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کا پاور پلانٹ اور ڈیام کے اندر ذخیرہ کیا گیا پانی کا بڑا ذخیرہ زلزلہ کے جھٹکوں کا سبب نہیں ہیں ۔ ان کے سبب زلزلے نہیں ہوں گے ۔
ماہر اراضیات نے کہا کہ ہلکے پھلکے زلزلوں کے جھٹکے عام ہیں اور ہر ایک سمجھنا چاہئے کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ زلزلوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام بغیر کسی تاخیر کے تمام سہولیات مہیا کرے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کے بعد سائینسدانوں کو ان علاقوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی نظر رکھنی چاہئے ۔ ا ۔ پربھاکر نے یہ بھی کہا کہ گڈی کیشور گاءوں تعلقہ چنچولی اور دوسرے علاقوں کے دیہاتوں میں متواتر زلزلوں کے جو جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ان کے سبب ان علاقوں کے عوام اپنے دیہاتوں کو منتقل کرنے کے مطالبے کررہے ہیں ۔ لیکن یہ اس بات کا علاج نہیں ہے ۔ آسٹریلیہ اور جنوبی افرقہ میں بھی اس طرح کے زلزلے عام بات ہیں ۔ گلبرگہ ضلع میں جس قدر زلزلہ محسوس کیا گیا تھا اسی قدر زلزلہ قبل ازیں بنگلور میں محسوس کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں بیجاپور کے ڈپٹی کمشنر سنیل کمار ، گلبرگہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر ونکھیال اور دیگر سائینسدان شریک تھے ۔